دلفریب مسکراہٹ شخصیت کو متاثر کن بناتی ہے اگر ہوںٹ سیاہ اور اس کی جلد کھردری ہوتو یہ دلفریب مسکراہٹ بھی ماند پڑجاتی ہے۔
ہونٹ کی مثال اسفنج کی طرح ہے جب اسے پانی ملتا ے تو یہ پھول کی طرح کھلے نظرآتے ہیں مگر بڑھتی عمر، متوازن غذا کا نہ ہو نا، پانی کی کمی، سگریٹ نوشی، نیند کم لینا، بیماری اور ادویات کا استعمال وہ عوامل ہیں جو چہرہ کی جلد کے ساتھ ہونٹ کو بھی متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہونٹ سیاہ، کھردرے اور بے رونق نظر آنے لگتے ہیں۔
جیسا کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ہوا میں خنکی بڑھتی جارہی ہے خشک ہوا میں ہونٹ کی جلد بھی خشک ہونے لگتی ایسی صورت میں ان کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں مؤسچرائزرکی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں خشک ہونے سے بچایا جاسکے۔اس کے لیے سب سے بہتر لپ بام ہیں۔
یوں تو بازاربہت سی اقسام کی اچھی اور معیاری لپ بام دستیاب ہے لیکن یہ مہنگی ہونے کے سبب ہر ایک کی پہنچ سے دور ہیں۔
تاہم آپ تمام قدرتی اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے گھر پرہی کیمیکل سے پاک لپ بام تیار کر سکتے ہیں جو کم قیمت ہونے کے ساتھ مہنگی لپ بام کی طرح ہی افادیت رکھتی ہیں۔
ناریل کے تیل سے تیار لپ بام
اجزاء:
اس کے لیے جو اجزاء درکار ہیں اس میں 1 کپ بی ویکس(موم)، 1 چائے کاچمچ وٹامن ای آئل اور 3 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل۔
طریقہ کار:
موم اور ناریل کے تیل دونوں کو ایک چھوٹے پیالے میں رکھ کراسے ایک ابلتے ہوئے پانی سے بھرے پرتن کے اوپر رکھیں تاکہ موم پگھل کر ناریل کے تیل کے ساتھ اچھی طرح مل جائے۔ موم پگھلنے کے بعد اسے کسی دوسرے پین میں نکال کر اب اس میں آہستہ آہستہ وٹامن ای آئل شامل کریں، پھر اسے کسی چھوٹے جار یا بوتل میں منتقل کریں اور جمنے کے لیے چھوڑ دیں۔ لیجئے بہترین لپ بام تیار ہے۔

چاکلیٹ لپ بام
اگر آپ کو چاکلیٹ پسند ہے توچاکلیٹ سے بنی یہ لپ بام کی ترکیب آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ چونکہ چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوتی ہیں، اس لیے یہ خاص لپ بام خشک اور خراب ہونٹوں کی مرمت میں مدد فراہم کرے گی۔
اجزاء:
اس لپ بام بنانے کے لیے 1 چائے کا چمچ ناریل کا تیل، 1 چائے کا چمچ کوکومکھن، 1 چائے کا چمچ بادام کا تیل، 3 سے 4 قطرے وٹامن ای آئل اور 3 سے 4 نیم میٹھی چاکلیٹ چپس کے ٹکڑے۔
طریقہ کار:
ایک بڑے ساس پین میں ایک انچ پانی لے کر ابالیں۔ ابال آنے پر لپ بام کے تمام اجزاء کو ایک چھوٹے ساس پین میں رکھ کر اسے ابلتے ہوئے پانی کے ساتھ بڑے ساس پین میں رکھ دیں۔
چمچ اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ چاکلیٹ چپس مکمل طور پر پگھل نہ جائے۔ چاکلیٹ پگھلنے کے بعد چھوٹے ساس پین کو بڑے ساس پین سے ہٹا دیں۔ کچھ دیرکے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب اسے ایک چھوٹی بوتل میں منتقل کرکے مکمل جمنے تک انتظار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
