Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتدار میں بیٹھا ڈاکوؤں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے، ترجمان پنجاب حکومت

Now Reading:

اقتدار میں بیٹھا ڈاکوؤں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے، ترجمان پنجاب حکومت

عمر سرفراز

ترجمان پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اقتدارمیں بیٹھا ڈاکوؤں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلد حقیقی آزادی مارچ کی کال دیں گے، پی ڈی ایم کے پاس اب ووٹ کی طاقت نہیں رہی، احتجاج کرنا ہر شہری کاجمہوری حق ہے۔

‘امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بار بار دھوکا دیا ہے’

انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ4 حلقے کھول دیں، عوام نے ان پر اعتبار کیا انہوں نے بار بار دھوکا دیا، ان لوگوں نے اداروں پر حملے کیے، حکومتی پالیسی کی وجہ سے انڈسٹریز بن ہو رہی ہیں۔

عمر سرفراز نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے بند کیے جارہے ہیں کیا وہ ملک کا حصہ نہیں؟ قانون کو تبدیل کر کے عدالتوں سے ریلیف لے رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آپ نے 4 ماہ میں کیا کیا، عوام میں آکر بتائیں، پی ٹی آئی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں لوگوں کے کام کرتی ہیں، انہوں نے جو ماضی میں کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

‘حکومت پُرامن احتجاج کا راستہ روک رہی ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پریشرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ پُر امن احتجاج کا راستہ روک رہے ہیں، جہاں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں ذمہ داری سے کام کیا،4ماہ میں انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ان کے دور میں گروتھ منفی ہو گئی ہے، ان کے تمام اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں،  قانون تبدیل کر کے ان کو رعایت مل رہی ہے، یہ سرکاری وسائل پر مراعات لے رہےہیں۔

‘اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے’

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ان کے حواری ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کن حقائق بیان کرتےہیں، یہ 10سال کی ڈیل کرکے جوتے چاٹ کر بھاگے تھے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ این آر او ون میں ان کے بزرگوں کے کیسز معاف کیے گئے، پہلے دن سے جو ہم نے کہا وہ ثابت ہورہا ہے، اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر