Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ سے کسی صورت اتحاد نہیں ہو سکتا، مونس الٰہی

Now Reading:

ن لیگ سے کسی صورت اتحاد نہیں ہو سکتا، مونس الٰہی
مونس الٰہی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ؛ مونس الہی کےانٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

سابق وفاقی وزیر اور ق لیگ کے سینئر رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے کسی صورت اتحاد نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے صحافیوں سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے تمام ایم پی ایز چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں، گورنر جب کہیں، اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ن لیگ کو عدم اعتماد کا شوق ہے تو شوق پورا کر لے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہمارے بارے میں گمراہ کیا گیا تھا، عمران خان کو گمراہ کرنے والے پی ٹی آئی چھوڑ چکے لیکن ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز سیاست میں متعلقہ رہنے کے لیے پنجاب حکومت کی تبدیلی کی بات کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ق لیگ کے تعلقات بہترین ہیں، خان جب کہیں گے اسلمبلی توڑ دیں گے، پنجاب اسمبلی توڑنے میں پرویز الٰہی اتنا ہی ٹائم لگائیں گے جتنا دستخط کرنے میں لگے گا، سانحہ ماڈل ٹاون پر جلد بڑی پیش رفت ہونے والی ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ میں عمران خان کے فوری الیکشن کے موقف کے ساتھ کھڑا ہوں، پنجاب کے سب بڑے فیصلے عمران خان کی مشاورت سے ہوتے ہیں، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان کوئی سیاسی رابطے نہیں ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی صرف ایک بار چوہدری شجاعت سے بات ہوئی۔

Advertisement

ق لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے اس ایک رابطے میں سیاسی نہیں کاروباری ایشو پر بات ہوئی، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ سے ہٹنے پر سب سے زیادہ مریم نواز خوش ہوئیں، حمزہ شہبازکے اقتدار کے خاتمے پر مریم نواز کی مسکراہٹیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں، نواز شریف نے لندن سے کال کر کے مریم نواز کو حمزہ شہباز کی شکست پر خوشیاں منانے سے روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف ہمارے نہیں سب کے تعلقات ہیں، اسٹیبلیشمنٹ سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، طارق بشیر چیمہ کے کردار پر تحقیقات ہونی چاہئیں، چیمہ کہا کرتے تھے کہ وہ مرنے سے پہلے دو خوشیاں دیکھنا چاہتے ہیں، زندگی کی آخری دو خواہشات میں سے ایک چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ دیکھنا ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کی آخری دو خواہشات میں سے دوسری خواہش اپنے بیٹے کو ایم این اے بنانا ہے، معلوم نہیں طارق بشیر چیمہ اپنی زندگی کی اتنی بڑی خواہش پوری ہونے پر کیوں ناراض ہو گئے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر