Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں

Now Reading:

کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں
کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر کیک کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ  آسٹریلوی علاقے کوئنز لینڈ کے شہرہاروی بے میں پیش آیا ہے، ہلا ک ہونے والی خاتون کی عمر ساٹھ سال تھی اورانہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب ان کا منہ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں سب سے زیادہ لیمنگٹن کیک کھانے کے مقابلے کااہتمام کیا گیا تھا۔

ساٹھ سالہ خاتون نے بھی بھرپور حصہ لیا تاہم یہ مقابلہ ان کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی طبعیت خراب ہوتی دکھائی دی ان کا منھ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

Advertisement

خاتون کو جائے وقوعہ پر سی پی آر دیا گیا تھا اور بعد میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گئیں۔ یاد رہے لیمنگٹن ایک روایتی اسفنج کیک ہے جو چاکلیٹ اور خشک ناریل کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔

ہاروی بے میں واقع ایک ہوٹل نے اپنے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں اس خاتون (جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی) کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ انھوں نے ’فوری اور پیشہ ورانہ مدد‘ فراہم کر نے پر ایمبولینس سروس کا بھی شکریہ اداکیا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اور کھانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو خاصا مقبول کھیل ہیں۔

 یہ وہ دن ہے جب پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوئی تھی، مقابلے میں حصہ لینے والوں کو محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی، ہاٹ ڈاگ یا دیگر کھانا کھانے پر انعامات دیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر