Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں مذہب کی بنیاد پر حملوں کا شکار ہونے والوں میں مسلمان سرفہرست

Now Reading:

برطانیہ میں مذہب کی بنیاد پر حملوں کا شکار ہونے والوں میں مسلمان سرفہرست

برطانیہ میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والے نفرت آمیز حملوں پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ہوم آفس کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر تک مذہب کی بنیاد پر حملوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 841 بنتی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں پولیس کی جانب سے جرائم کی ریکارڈنگ میں بہتری آنے کی وجہ سے نفرت انگیز جرائم میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی نفرت سے متعلق 8 ہزار 307 رجسٹرڈ جرائم ہوئے جن میں 42 فیصد مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ 23 فیصد یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے مظاہروں کے دوران اور انتہائی دائیں بازو کے جوابی مظاہروں کے بعد مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر