
چہرہ شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اگر چہرے کی جلد پر کسی وجہ داغ دھبے نمودار ہونے لگے تو یہ شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، خواتین اس سلسلے میں کافی حساس ہوتی ہیں اور اپنی جلد کا خاص خیال بھی رکھتی ہیں۔
تاہم دیکھا گیا ہے کہ چہرے کی حفاظت میں اکثرخواتین بازار میں دستیاب مہنگی کریمیں اور لوشن کا سہارالیتی ہیں جو مہنگی ہونے کے ساتھ کیمیکل سے بھرپور ہوتی ہیں۔ کوشش کریں چہرے کی جلد کی حفاظت اور دیگر مسائل کے حل کے لیے قدرتی اجزاء کا انتخاب کریں تاکہ ان مسائل کا بہترین اور دیرپا حل تلاش کیا جاسکے۔
یہاں پر چہرے کی جلد پر کسی بھی وجہ سے نمایاں ہونے والے داغوں کے لیے گھریلوں ماسک پیش کیا جارہا ہے جو شہد، لیموں اور ٹماٹر پر مشتمل ہے۔ باورچی خانہ میں موجود یہ تین اجزاء جلد کو ہمواراور اس کی قدرتی چمک کو بحال کرنے کے لیے بہترن تصور کئے جاتے ہیں۔
فوائد:
ٹماٹر
لائیکو پین سے بھرٹماٹرمیں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ داغ دھبوں کو دور کرنے اور جلد کی رنگت نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
شہد
شہد ایک قدرتی مؤسچرائزر اور ایک اینٹی ایجنگ جز ہے جوجلد کے خلیوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خاتمے کو یقینی بناتی ہیں۔
اجزاء:
اس حیرت انگیز ماسک بنانے کے لیے 1 کھانے کا چمچ شہد، 1 چائے کا چمچ ٹماٹر کا گودا اور ½ چائے کا چمچ لیموں کا رس درکار ہے۔
ان تمام اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اب اسے انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ تک رہنے دیں، خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی چہرے پر ڈالیں۔ پھر تولیے سے خشک کر لیں۔
نوٹ: چہرے پر ماسک کا استعمال کرنے سے قبل بھاپ لے سکتے ہیں تاکہ چہرے کے مسامات کھل جائیں اور ماسک گہرائیں تک پہنچ سکے۔
اس ماسک کو تیار کر کے ایک ہفتے تک فریج میں رکھا جاسکتا، تاہم بو آنے صورت میں اسے استعمال نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News