Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے سونامی نے اب لوگوں سے نوالہ چھیننا شروع کردیاہے ، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی کے سونامی نے اب لوگوں سے نوالہ چھیننا شروع کردیاہے ، سراج الحق
سینیٹر سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

امیر جماعت اسلامی نے  کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ 2020 ءخوشخبریوں اور خوشحالی کا سال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ اور آٹے کا بحران ہے ۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ 2020 ءخوشخبریوں کا نہیں روٹھوں کو منانے اور غریب عوام کے امتحان کا سال ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ووٹ پر نہیں آئے لائے گئے ہیں یہی وجہ ہے پی ٹی آئی حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی ، عوام پر زبردستی مسلط کردہ حکومت کو زیادہ عرصہ قائم رکھنا ممکن نہیں ۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا جہاز مختلف پرزے جوڑ کر بنایا گیاہے جو اڑ نہیں سکتا جبکہ حکومتی گاڑی  بھی ایک جگہ کھڑی تیل کھا رہی ہے مگر فاصلہ طے نہیں ہورہا ۔

حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ، سراج الحق

         امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول لوگوں کو نکالنے سے پارٹی مضبوط ہوتی ہے تو پھر دوسروں کو بھی نکالنا چاہیے، صرف وزارتیں نہیں  بلکہ پورے نظام کو تبدیل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت تقریروں اور بیانات سے ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر گامز ن ہے ، حکومت کو کشمیر کی آزادی اور وہاں مظالم رکوانے سے کوئی غرض نہیں ۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ  5فروری کو اسلا م آباد سمیت ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے شاندار عوامی مظاہرے کریں گے ۔

واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر