پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اشفاق اپنی دوست کے ہمراہ ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کر رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے او مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل عمران اشرف کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی تھی۔
عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے بارے میں منفی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کیونکہ انسٹا گرام پر عمران اشرف کی اہلیہ کرن نے اپنے شوہر کا نام اپنے نام سے ہٹا کر اپنے والد کا نام لکھ لیا تھا۔

کرن نے عمران اشرف کی تمام تصویریں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
جس کے بعد کرن اشفاق نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز پوسٹ کی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عمران اشرف کی اہلیہ نے ایک اسٹوری شئیر کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ “ایک عورت کو اپنے ساتھی سے صرف وفاداری چاہیے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کی جانب سے ان خبروں کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
