Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، راجہ بشارت

Now Reading:

عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، راجہ بشارت
راجہ بشارت

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پارلیمانی امور پرسیکیوشن و ماحولیات راجہ بشارت نے بول لاہور بیورو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بول نیوز سے موجودہ سیاسی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی حق اور سچ کا ساتھ دے رہا ہے اور جس جرات سے ساتھ دے رہا ہے دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ بول نیوز تمام مصائب برداشت کر کے جیسے حق پہ کھڑا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتاہوں

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی دوسری رائے نہیں کہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،۔عوام جان چکے ہیں کہ اگر ترقی یافتہ اور آزاد پاکستان چاہیے تو عمران خان کا ساتھ دینا پڑے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہتا ہے کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا تو دراصل عوام کے دل کی بات کرتا ہے، آپ عام پاکستانی سے پوچھیں وہ آزاد رہنا چاہتا ہے یا غلام تو وہ کہے گا آزاد۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے،25 مئی کو جواس وقت کی حکومت نے بربریت کیے وہ قابل مذمت ہے جبکہ جب ہم عدالتوں کے سامنے گئے تو عدالتوں نے بھی ہمارے موقف سے اتفاق کیا اور تسلیم کیا کہ 25 کو لوگوں سے زیادتی کی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر پارلیمانی امور پرسیکیوشن و ماحولیات راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان خود کارکنان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں یہی لانگ مارچ کی تیاری ہے۔ لانگ مارچ ضرور ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی غیر قانونی کام ہوگا، لانگ مارچ ہمارا سیاسی و آئینی حق ہے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم اسے استعمال کریں گے، انشاللہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر