Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ علی عباسی نے پاکستانی ڈراموں کو ’بہتر آپشن‘ قرار دے دیا

Now Reading:

حمزہ علی عباسی نے پاکستانی ڈراموں کو ’بہتر آپشن‘ قرار دے دیا

پاکستان شوبز کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے فلموں کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کو ’بہتر آپشن‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں ڈراموں میں دکھائی دیں گے۔

میزبان کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ڈراموں کو فلموں کے مقابلے بہتر آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ڈرامے اس طرح بنائے جا رہے ہیں، جس میں بطور مسلمان وہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرسکیں گے۔

ہمایوں سعید کے ساتھ آگے فلموں میں کام کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ ایک فلم کیا، بہت ساری فلمیں کریں گے اور ان کے ساتھ دیگر منصوبے بھی کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلموں میں گلیمر کے نام پر ایسی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں جو کہ حدود سے بہت زیادہ باہر ہیں، اس لیے ان کا فلموں کے مقابلے ڈراموں میں کام کرنے کا چانس زیادہ ہے۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی نے اپنی آنے والی فلم دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’نوری نتھ‘ کا کردار بہتر انداز میں ادا کرنے کے لیے مصطفیٰ قریشی کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے، کیوںکہ ماضی کی مولا جٹ فلم میں انہوں نے نوری نتھ کا کردار شاندار طریقے سے ادا کیا، جسے لوگ آج بھی نہیں بھلا پائے۔

واضح رہے کہ فلم ’لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ پاکستان شوبز کی میگا بجٹ پنجابی فلم ہے جو کہ رواں ماہ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر