علی سیٹھی نے کئی سالوں سے پاکستان میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی کشش ملک کی سرحدوں سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں ان ہٹ گانا پسوڑی، جس پر انہوں نے شے گِل کے ساتھ پرفارم کیا، پہلے ہی یوٹیوب پر 400 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے، جو گلوکار کے عالمی اسٹارڈم اور مداحوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے شاندار کام کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے لاہور میں پیدا ہونے والے گلوکار کو ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ اس کیٹلاگ میں ایسے افراد شامل ہیں جو دنیا کے رہنما بن کر ابھر رہے ہیں اور عالمی رجحانات پر اثر اندازہو رہے ہیں۔ علی نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فہرست میں شامل ہونے پربہت فخر ہے۔ ٹائم میگزین کے لیے ان کی تحریر معروف ہندوستانی مصنف امیتاو گھوش نے لکھی تھی، جس نے کہا کہ علی کلاسیکی موسیقی کا استعمال “جنس، جنسیت اور تعلق کے تصورات کو چیلنج کرنے اور وسعت دینے” کے لیے کرتے ہیں۔ علی نے کہا کہ انہیں نہ صرف اس فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا بلکہ اس لیے بھی کہ ’’گرو امیتاو گھوش‘‘ نے ان کے بارے میں معروف میگزین کے لیے لکھا تھا۔
آئمہ اور عاصم اظہر کی سیلاب
زدگان کی مدد کے لیے پرفارمنس
ملک بھر میں تباہی مچانے حالیہ سیلاب کے بعد سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ ان امدادی کاموں میں بہت سے بین الاقوامی اور ملکی شخصیات بھی پیش پیش ہیں۔ تمام پلیٹ فارمز سے مشہور شخصیات نے بحران کے اس وقت میں سیلاب متاثرین کوامداد فراہم کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی تازہ ترین مثال کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے کراچی جم خانہ میں منعقدہ کنسرٹ تھا۔ کنسرٹ میں عاصم اظہر، دی ینگ سٹنرز، آئمہ بیگ، نتاشا بیگ، رمیز اور جمبروز بینڈ جیسے گلوکاروں کی ایک متاثر کن لائن اپ پیش کی گئی۔ لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو سننے اور اس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نکلے، کیوں کہ اس مد میں جمع کی گئی رقم ایک اچھے مقصد کے لیے تھی۔ تقریب سے حاصل ہونے والی تمام رقم آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے قائم کردہ فلڈ ریلیف فنڈ میں شامل تھی۔
جوائے لینڈ پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے منتخب
ہر گزرتے ہفتے، صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کی جھولی میں نئے اعزازات شامل ہوتے جارہے ہیں۔ یہ فلم کان فلم فیسٹیول کے ان سرٹین ریگارڈ( کان فلمی میلے کا ایک آفیشل سیکشن) اور کوئیر پام میں جیوری پرائز حاصل کرنے کے بعد سے پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں دکھائے جانے کے بعد،انہیں بے تحاشا داد دی گئی، اب جوائے لینڈ کو پاکستان کی آسکر کمیٹی نے آئندہ اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ملک کی باضابطہ پیشکش کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس سال پاکستان آسکر کمیٹی کی چیئر، شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ، “یہ وہ سال ہو سکتا ہے جب ہم نے توجہ دی! فلم سازی کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔ کمیٹی میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، رافع محمود، ثمینہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ، مو اعظمی اور زیبا بختیار بھی شامل تھے۔ پاکستان کو دسمبر 2022ء تک پتہ چل جائے گا کہ جوائے لینڈ کو بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد افراد کی حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے یا نہیں۔ آسکر کے نامزد افراد کی آفیشل فہرست 24 جنوری 2023ء کو سامنے آئے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
