Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی

Now Reading:

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی

نادرن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی میں نادرن بائی پاس کے علاقے گلشن معمار میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوٶں کی جانب سے موٹر سائيکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر کی گٸی فاٸرنگ سے ایک بھاٸی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں بھائی میمن گوٹھ کے رہائشی تھے، دونوں بھائی بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کیلۓ کوشش کی تو دونوں بھائیوں نے اپنی پستول نکالی، ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی اور ان کی پستول بھی ساتھ لے گئے۔

Advertisement

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو نٸی موٹر سائیکل چھین کر لے جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب ڈکیتی کا ایک اور واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی خاتون کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے؛ فاٸرنگ سے جاں بحق بچی کی شناخت 2 سالہ انابیہ راشد اور ماں 25 سالہ حنا راشد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ماں بیٹی رکشے میں سوار تھے جب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں بچی اور اس کی ماں آگئیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر