
سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر کی ہینڈ رائٹنگ پرسکرپشن کی تصویر زیر بحث ہے۔
ڈاکٹر کی اچھی ہینڈ رائٹنگ دیکھ کرلوگوں کو یقین نہیں آیا کیونکہ عموماً ڈاکٹر کی رائٹنگ کافی بُری ہوتی ہے۔
ڈاکٹر کی ہینڈ رائٹنگ اتنی خراب ہوتی ہے کہ جسے پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں انہیں صرف کیمسٹ ہی سمجھ سکتا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بُک پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں صارف نے ڈاکٹر کا لکھا نسخہ صارفین کے ساتھ شیئر کیا۔
تاہم تصویر میں پرسکرپشن میں تحریر کردہ ہینڈ رائٹنگ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ اتنی صاف اور خوبصورت ہے کہ کوئی عام پڑھا لکھا انسان بھی اسے باآسانی پڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وائرل ہونے والی پوسٹ ہر صارفین نے کمنٹس میں ڈاکٹر کی صاف ہینڈ رائٹنگ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News