Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

Now Reading:

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے۔

انگور کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سُرخ انگور، کالا انگور، پیلا اور گلابی انگور اور سبز انگور وغیرہ شامل ہیں۔

انگور گرم مرطوب علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور صحت کے متعلق اس کے بیشمار فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں ہی کھایا جاتا ہے۔

انگور میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، کیلشیم، وٹامن بی 6 اور وٹامن سی کے علاوہ گڈ کاربز اور سوڈیم بھی موجود ہوتا ہے۔

نہار منہ انگور کے چند دانے ضرور کھائیں:

Advertisement

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جو دائمی قبض میں مبتلا رہتے ہیں۔

انگور میں فائبر اور پانی کی موجودگی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور قبض کو فوری طور پر ختم کرتی ہے۔

خون بناتا ہے اور جسم میں خون کے لوتھڑے بننے نہیں دیتا:

انگور کی تمام اقسام ہی دل کے امراض کے لئے مفید ہیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ یہ نسوں میں خون جمنے نہیں دیتا۔

کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی موجودگی نیا خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہڈیوں کے لئے بہترین:

Advertisement

وٹامن کے اور کیلشیم کی وجہ سے انگور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ میگنیشیم اور پوٹاشیم بوسیدہ ہڈیوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں۔

دماغی بیماریوں میں فائدہ مند:

انگور میں ریزویریٹرول نامی عنصر پایا جاتا ہے جو بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔

اس سے دماغ سے ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریاں جن میں ذہنی تناؤ بڑی وجہ ہوتا ہے انگور کھانے سے ان میں کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے 5 فائدے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر