Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو بدنام اور اداروں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، فیصل واوڈا

Now Reading:

ملک کو بدنام اور اداروں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ملک اور اداروں کو بدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب اور عدلیہ آزاد ادارے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنا کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔اگر یہ حکومت چلی بھی جائیگی  تب بھی احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نیب پر سوال اٹھائے جارہے تھے اور اب عدلیہ کو بلیک میل کیا جارہا ہے لیکن ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ویڈیو کوئن ڈرامہ کررہی ہیں، ویڈیو کے ذریعے عدلیہ کو بلیک میل کیا جارہا ہے، ڈان لیکس میں بھی عدلیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے داسوڈیم کے متعلق بتایا کہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے ملک کو تقریبا  یومیہ 36 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر