
آسٹریلیا کی ٹیم کو ورلڈ کرکٹ میں فیئر گیم یعنی ایمانداری سے کھیلنے کیلئے نہیں جانا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کے اوور میں گیند کھیلنے کے بعد اپنا وکٹ بچانے کیلئے باؤلر کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ہوا، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے۔
آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے اپنا وکٹ بچانے کیلئے انگلینڈ کے گیند باز کو دھکا دیا اور یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، لائیو میچ کا یہ منظر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
AdvertisementHe's still playing btw pic.twitter.com/EhQLqYbIwn
— Jazib (@JazibChaudry) October 9, 2022
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلس کی طوفانی اننگز کے دم پر 208 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر 200 رنز ہی بنا سکی ۔ ڈیوڈ وارنر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن ٹیم کو جیت تک نہیں پہنچا سکے۔
آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے شاٹ کھیلا تو شاٹ کھیلنے کے بعد گیند ہوا میں اوپر اٹھ گئی اور اس کو پکڑنے کیلئے فالو تھرو میں مارک ووڈ آگے بڑھے۔
میتھیو ویڈ کو یہ نظر آگیا تھا کہ گیند نیچے آرہی ہے اور انہوں نے ووڈ کو جان بوجھ کر دھکا دیتے ہوئے پیچھے کردیا۔
کمال کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر وکٹ کیپنگ کررہے تھے اور انہوں نے اس پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی بلے باز گیند کو چھو نہیں سکتا اور نہ ہی وہ گیند پکڑنے سے کسی کھلاڑی کو روک سکتا ہے۔
کرکٹ قوانین کے مطابق بیٹسمین کو فیلڈنگ میں رخنہ ڈالنے کیلئے آوٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے اگر اپیل کی ہوتی تو تھرڈ امپائر ویڈیو دیکھنے کے بعد بلے باز کو غلط پائے جانے پر آوٹ کا فیصلہ دے سکتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News