Advertisement
Advertisement
Advertisement

جواب داخل نہ کرانے پر سی اے اے اتھارٹی پر 25 ہزار روپے جرمانہ 

Now Reading:

جواب داخل نہ کرانے پر سی اے اے اتھارٹی پر 25 ہزار روپے جرمانہ 
ایوی ایشن حکام

اسلام آباد سے آنے والے مسافر کا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان ایوی ایشن حکام نے واپس کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب داخل نہ کرانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس بابر ستار نے پٹیشنر لیاقت علی ملک سمیت دیگر ریٹائرڈ ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پٹیشنرز کی جانب سے آصف تمبولی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پینشن بڑھانے میں تاخیر یا انکار آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔ پینشن میں اضافہ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین سے یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تیس جون 2014 سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں اضافہ، باقیوں کو محروم رکھا گیا۔ محکمے کو داد رسی کے لیے درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا اور استدعا کی گئی کہ عدالت سول ایوی ایشن اتھارٹی پینشن ریگولیشن 2014 کے تحت پینشن میں اضافہ کے احکامات جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر