Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیاز کاٹتے ہوئے ’آنسو‘ کیوں نکلتے ہیں؟ یہ ٹوٹکے آزمائیے

Now Reading:

پیاز کاٹتے ہوئے ’آنسو‘ کیوں نکلتے ہیں؟ یہ ٹوٹکے آزمائیے

اکثر پیاز کاٹتے وقت ہمارے ہاتھوں سے پیاز کی تیز بو بھی آتی ہے اور آنکھوں سے آنسو بھی نکلتے ہیں۔

پریشان نہ ہوں، اگر آپ پیاز سے خود کو بچانے کے لیے یہ تدابیر اختیار کریں تو آپ پیاز سے ہونے والی آنکھوں کے مسائل سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

آنسو کیوں آتے ہیں؟

پیاز کاٹتے وقت ایک کیمیائی رد عمل ہوتا ہے اور اس رد عمل سے ایک مخصوص گیس خارج ہوتی ہے۔

یہ گیس ایک ایسی گیس ہے جو پانی کے ساتھ رابطے میں آنے پر تیزاب میں بدل جاتی ہے جس سے آنکھوں میں جلن پیدا ہوتی ہے اور اس عمل سے آنکھوں میں پانی آجاتا ہے۔

Advertisement

ہم آپ کو کچھ انتہائی آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں، جن کی مدد سے آپ آنکھوں میں پانی آئے بغیر پیاز کو آسانی سے کاٹ سکیں گے۔

ٹوٹکے

٭پیاز کو چھیل کر آدھے گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ اسے پانی میں رکھنے سے اس کی تیزی ختم ہوجائے گی اور آنسو نہیں آئیں گے۔

٭پیاز کو چھیل کر سرکہ اور پانی کے محلول میں کچھ دیر بھگو دیں۔ پیاز کاٹنے ہوئے آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔

٭پیاز کو چھیل کر فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں پانی نہیں آئے گا۔ زیادہ تر لوگ اس طریقہ کو استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سے فریج میں پیاز کی بو آتی ہے۔

Advertisement

٭پیاز کاٹتے وقت ایک پیالہ گرم پانی لیں اور پیاز کو اپنے پاس رکھیں۔ گرم پانی پیاز کے رس کو ختم کر دیتا ہے۔ پیاز کو پانی میں بھگونے سے بھی فرق پڑتا ہے۔

٭پیاز کاٹتے وقت سر پر موٹا رومال رکھیں۔ یہ ٹوٹکہ ہے ،کہتے ہیں اس سے بھی آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔

٭ اکثر شیف یہ مشورہ دیتے ہیں کہ پیاز کاٹنے لگیں تو پیاز کا موٹا سا چھِلکا اُتار کر اسے کان کے پیچھے لگا لیں اب جتنی چاہیں پیاز کاٹیں آنسو نہیں آئیں گے۔

٭پیاز کو کاٹنے سے پہلے اسے بہتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیں تاکہ کاٹنے کے دوران جلن نہ ہو اور پانی نہ آئے۔

٭پیاز میں بہت سے خوشبودار مرکبات اور خامرے ہوتے ہیں۔ جب تک آپ پیاز کو نہیں کاٹتے، یہ انزائمز ہوا کے سامنے نہیں آتے۔

ایک بار جب یہ عناصر ہوا کے ساتھ رابطے میں آجاتے ہیں تو وہ بکھرنا شروع کردیتے ہیں اور اس کی سخت عکاسی سے آنکھوں میں پانی آجاتا ہے۔

Advertisement

جب ہم پیاز کو دھو کر یا ٹھنڈا کر کے کاٹتے ہیں تو پانی کی مقدار ان انزائمز کو ختم کر دیتی ہے جس سے مسئلہ کم ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر