Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ایئرلائن مسائلستان بن چکا ہے، وفاقی وزیر ہوابازی

Now Reading:

قومی ایئرلائن مسائلستان بن چکا ہے، وفاقی وزیر ہوابازی

خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ہوابازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن مسائلستان بن چکا ہے۔

سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کسی کو آفر کی گئی نہ فروخت کی جا رہی ہے جھوٹی خبریں پھیلانے والے باز آجائیں، نیو یارک ہوٹل کسی کو نہیں فروخت کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو بہترین ماڈل کا ایئرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہوگی۔ کیبنٹ کمیٹی میں آٹھ وزراء شامل ہیں طے ہوا ہے کہ تجاویز روزا ویٹ ہوٹل کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

‘لینڈ مارک ڈکلیئر ہوگیا تو زمین سستی ہوجائے گی’

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مہنگی پراپرٹی ہے لینڈ مارک ڈکلیئر ہوگیا تو زمین سستی ہوجائے گی، نیویارک ہوٹل کا مستقبل ہے کہ ہائی رائز بنے گا اسے بیچنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کا اس سال ریونیو ٹارگٹ ایک سو اڑتیس ارب روپے کمائیں گے اور اس سال جو کمائیں گے 165ارب روپے کمائیں گے۔

‘قومی ایئرلائن کا کرایہ چینی ایئرلائن کے مقابلے میں کم ہے’

انکا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسائلستان بن چکا ہے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پی آئی اے کا کرایہ چین کے مقابلے میں کم ہے، چار لاکھ سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بیجنگ ڈائریکٹ نہیں جا سکتے ہمیں جیسے اجازت ملے گی تو ایک لاکھ روپے ٹکٹ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں جو رعایت دے سکتے تھے دے رہے ہیں، 2 لاکھ 75 ہزار حاجیوں کو سفر کی سہولیات دیں سٹی چیکنگ سے بورڈنگ سے سامان میں مشکلات نہیں ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یوم عاشورہ پر نجف و دمشق کے 5 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جبکہ پی آئی اے نے 50 ارب روپے اس سال کمایا ہے، پی ای سی کمپلیکس منسٹری آف ڈیفنس کو چلا جائے تو پینسٹھ کروڑ روپے کی پی آئی اے کو بچت ہوگی۔

Advertisement

‘پی آئی اے کے 24 جہاز آپریشنل ہوں گے’

انکا کہنا ہے کہ کراچی و لاہور بزنس کلاس لائونج کو اس ماہ مکمل کریں گے، پی آئی اے کے 24جہاز آپریشنل ہوں گے، پی آئی اے کی ضرورت چالیس جہاز ہیں اچھے جہاز اچھی سیٹوں کے ساتھ مل جائیں، اگر اپنے لوگوں پر اعتماد سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل رہے تو ادارے کما کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹریل سیون بزنس جہاز کی سیٹوں کی بہت شکایت ہے جسے تبدیل کررہے ہیں، اے تھری ٹوئنٹی جہاز سے فوم بھی اکھڑ گیا تھا اسے بھی تبدیل کریں گے، فلائٹ انٹریٹمنٹ کے لئے بھی ٹینڈر جاری کیا ٹریل سیون کے جہاز میں اسے اپلائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر