Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل دیو نے آئی پی ایل کو کھلاڑیوں کے لیے خطرہ قرار دے دیا

Now Reading:

کپل دیو نے آئی پی ایل کو کھلاڑیوں کے لیے خطرہ قرار دے دیا

بھارت کے سابق آل راؤنڈر کپل دیو نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کے کیرئیر کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے کھلاڑی آئی پی ایل نہ کھیلیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 1983 میں عالمی کپ کی ٹرافی جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو نے نئی دہلی میں ایک سیمینارمیں کرکٹ میں مسابقتی رجحان میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کی۔

بھارتی لیجنڈ کپل دیو نے بھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کہ وہ آئی پی ایل سے باہر ہو جائیں کیونکہ دن بدن اس لیگ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور جسمانی و ذہنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

کپل دیو کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے اولین ترجیح قومی ٹیم ہونی چاہیئے اور کھلاڑیوں کو لیگ کے بجائے قومی جرسی کو اہمیت دینی چاپیئے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے ٹی وی پر بہت بار سنا ہے کہ کھلاڑیوں پر آئی پی ایل میں کھیلنے کا بہت دباؤ ہے۔ تب میں صرف ایک بات کہتا ہوں، مت کھیلو۔

Advertisement

کپل دیو نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی میں جذبہ ہے تو کوئی دباؤ نہیں ہوگا، میں ان امریکی اصطلاحات کے طور پر ڈپریشن کو نہیں سمجھ سکتا۔

بھارتی لیجنڈ باؤلر نے کہا کہ میں ایک کسان ہوں اور ہم کھیلتے ہیں کیونکہ ہم کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کے دوران کوئی دباؤ نہیں ہو سکتا.

کپل دیو نے سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ کھیل کے تمام فارمیٹس کھیلنا غیر پائیدار ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کی لمبی عمر کو یقینی بنانے کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنے سے بھی انکار کیا ہے۔

کپل دیو نے تسلیم کیا کہ آئی پی ایل کا نام دنیا کی بہترین فرنچائز لیگ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس لیگ نے ہردیک پانڈیا اور جسپریت بمرا جیسے اسٹار کھلاڑی بھارت کو دیئے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل دنیا کی امیر ترین کیش ہیوی ٹورنامنٹ تقریباً دو ماہ طویل لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ یقینی بناتا ہے۔

کپل دیو کے ریمارکس نے ملے جلے ردعمل کو اکٹھا کیا ہے، لیکن یقینی طور پر جدید کرکٹ میں کام کے بوجھ کے انتظام پر بحث کی راہیں کھول دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر