محکمہ تعلیم اور پرائمری اسکول ٹیچرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابرہیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور پرائمری اسکول ٹیچرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
حافظ ابرہیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور پرائمری اسکول ٹیچرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے 9 کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابرہیم نے مزید کہا کہ کمیٹی اساتذہ کے مطالبات اور سفارشات 40 دن کے اندر محکمہ خزانہ کو جمع کریں گے، مطالبات تسلیم ہونے کے بعد اساتذہ کل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے پھر بھی مسائل حل نہ کئے تو 40 دن بعد دوبارہ سڑکوں پر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
