Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

Now Reading:

تاجروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
تاجروں

تاجروں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جس دوران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈنیٹر برائے ٹریڈ ناصر سلمان  نے کہا ہے کہ تاجروں کا معاشی قتل 10 اپریل سے شروع ہوا   ہے اور تاجر اب اپنی دکانوں کا کرایہ اداکرنے سے بھی قاصر ہوچکاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر محب وطن ہیں اور جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا تو تاجروں نے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ضروریات زندگی کی ہر شے مہنگی کردی  ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں تباہ کن اضافہ ہو چکا جبکہ گیس کی قیمت میں 65 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ۔

ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ تاجر اپنے بچوں کے روز گار کے لئے اسی ملک سے کماتے ہیں  تو ہمیں دوسرے ممالک میں کاروبار منتقل کرنے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے ؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں ،آئی پی پیز کو نوازنے کیلئے لودشیڈنگ بھی کی جارہی ہے  اور منظم سازش کے تحت پاکستان کے زرمبادلہ کو گرایا جارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور اگر حکومت نے اپنی روش کو نہ بدالا اور مطالبات نہ مانے گئے تو تاجر سڑکوں پر ہونگے  اور تاجر برادری اسلام آباد کا گھیراؤ کرے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر