اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال تو آج کل تقریباً سبھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسکا پن کوڈ 4 ہندسوں میں ہی کیوں ہوتا ہے؟
اس 4 ہندسوں کے پن کوڈ کے پیچھے ایک حیرت انگیز بات پوشیدہ ہے جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
دراصل یہی کوئی 5 دہائیوں سے زائد عرصے پہلے جان شیپرڈ بیرن نامی برطانوی موجد کو ایک ایسی مشین کا خیال آیا جس سے چاکلیٹس کی بجائے پیسوں کا حصول ممکن ہوسکے۔
اس طرح انہیں آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کا آئیڈیا آیا اور 1967 میں لندن میں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی۔
جان شیپرڈ نے اپنے پرانے فوجی نمبر کو ذہن میں رکھتے ہوئے6 ہندسوں کے کوڈ کو تیار کیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی اہلیہ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے 6 ہندسوں والے کوڈ کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں صرف 4 ہندسوں کا ہی کوڈ یاد رکھ سکتی ہوں اور کیرولین کی وجہ سے ہی 4 ڈیجٹ پن کوڈ عالمی معیار بن گیا۔
یہی وجہ ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ 4 ہندسوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
