Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار

Now Reading:

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار
اعظم سواتی

اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  رہنما اور سینیٹر  اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏ ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو رات 3 بجے اُنکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا ۔

ایف آئی اے کی تردید

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں۔

 ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل نہیں۔

 اعظم سواتی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش

گرفتاری کے بعد  اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے  جہاں ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

  عدالت میں اعظم سواتی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو صرف سیاسی بنیادوں پر کو گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔

  عدالت نے ایف آئے اے کی  جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Advertisement

مزید برآں عدالت نے  حکم دیا کہ اعظم سواتی کا فوری طورپر پمز اسپتال میں میڈیکل کروائیں جس کے بعد ایف آئی اے اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال روانہ ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر