Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب’اسرائیلی شہریوں ‘کا خیر مقدم نہیں کرے گا

Now Reading:

سعودی عرب’اسرائیلی شہریوں ‘کا خیر مقدم نہیں کرے گا
سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیاہے کہ سعودی عرب اسرائیلی شہریوں کا خیر مقدم نہیں کرے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے الشرق الاوسط کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ’ہماری  پالیسی غیر متزلزل ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں۔‘

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا ’اسرائیلی باشندوں کا مملکت میں خیر مقدم نہیں ہوگا۔ اسرائیلی پاسپورٹ پر کوئی بھی شخص فی الوقت سعودی عرب کا دورہ نہیں کرسکتا۔‘

Advertisement

ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی

سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت اسرائیل کے اس فیصلے کے تناظر میں دی ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کو مخصوص حالات میں سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے امن منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ’یہ منصوبہ دیکھا ہی نہیں۔ اس پر رائے نہیں دے سکتے‘۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے مزید کہا ’ فلسطینیوں کے ساتھ مبنی بر انصاف تصفیے کی ہر کوشش کے ساتھ ہیں۔ ہمارے لیے یہ بات بے حد اہم ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں‘۔

شہزادہ کے مطابق ان کا ملک ایسی ہر کوشش کا ساتھ دے گا جس کی بدولت فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم ہوگیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس ادا کرنا ہوگی
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
ترسیلات زر، برآمدات اور مالی ذخائر میں اضافہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر