Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر بمقابلہ جین، ہماری عمر کا تعین کرنے کے لیے کون زیادہ اہم ہے؟

Now Reading:

عمر بمقابلہ جین، ہماری عمر کا تعین کرنے کے لیے کون زیادہ اہم ہے؟

آپ کی جینیات، ماحول اورآپ کی عمر سبھی آپ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن ان میں سے سب سے اہم کون سا ہے؟ ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے معاملات میں، عمر اس بات کا تعین کرنے میں جینیات سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے کہ ہمارے جسم میں کون سے جینزفعال یا غیرفعال ہیں، اور ان میں سے کون سے  بیماری کے لیے آپ کی حساسیت کو متاثر کرتے ہیں۔

اس بارے میں بہت زیادہ قیاس آرائیاں اور تحقیق بھی کی گئی تاکہ اس بات کا پتا لگایاجاسکے کہ  جینیات آپ کی عمر کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے  کیلیفورنیا یونیورسٹی، برکلے میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے  ڈی این اے میں انفرادی فرق کم ہوتاجاتا ہے اور اس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ آپ کئی کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جیسے امراض قلب اور ذیابیطس۔

تقریباً 20,000 انسانی جینز کےعمل یا اظہار کے بارے میں جینیات، عمر بڑھنے اور ماحول کے اثرات کے مطالعہ میں، محققین نے پایا کہ عمر بڑھنے اور ماحولیات آپ کے بہت سے جینوں کے عمل یا اظہار پروفائلز کو متاثر کرنے میں جینیاتی تغیر سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ بڑی عمرمیں جس سطح پر جینز کا اظہارہوتا ہے- یعنی سرگرمی میں اوپر یا نیچے- یہی آپ کے ہارمون کی سطح اور میٹابولزم سے لے کر جسم کی مرمت کرنے والے خامروں کے متحرک ہونے تک ہر چیز کا تعین کرتا ہے۔

آپ کی جینیات کیسی ہے اور یہ مستقبل میں کس طرح کا اظہار کرے گی اس کا براہ راست تعلق آپ کے والدین سے ہیں کہ ان کی طرف سے آپ کو کیا ملا ہے اور آپ کی ارتقائی تاریخ اسی بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ کون ہیں، آپ کی فینوٹائپ، جیسے آپ کا قد، آپ کا وزن، آپ کو دل کی بیماری ہے یا نہیں۔

Advertisement

 پیٹر سڈمانٹ، یو سی برکلے کے انٹیگریٹیو بیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کیمپس کے سینٹر فار کمپیوٹیشنل بائیولوجی کے رکن  کا کہناہے کہ انسانی جینیاتیات میں یہ سمجھنے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کہ انسانی جینیاتی تغیرات کے ذریعے جینز کو کیسے فعال یا غیر فعال کیا جاتا ہے۔ اوریہ کسی فرد کی عمر سے کیسے متاثر ہوتا ہے؟’ اور پہلا نتیجہ جو ہم نے پایا وہ یہ تھا کہ آپ کی جینیات درحقیقت آپ کی عمر کے لحاظ سے بہت کم اہمیت رکھتی ہیں۔”

دوسرے لفظوں میں، جب آپ چھوٹے ہوتے ہیں یہ انفرادی جینیاتی میک اپ جو پیدائش وقت آپ کا ملا تھا جین کے اظہار کی پیش گوئی کرنے میں مدد کرسکتا ہے، لیکن یہ پیش گوئی بھی اتنی درست نہیں جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو جین میں عمر بڑھنے کے ساتھ تبدیلی آنے لگتی ہے لیکن کون سے جینز اس میں زیادہ اوپر نیچے ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر، ایک جیسے جڑواں بچوں میں جین کا ایک ہی مجموعہ ہوتا ہے، لیکن جیسے جیسے ان کی عمر بڑھنے لگتی ہیں، ان کے جین کے اظہار کے پروفائلز مختلف ہوتی جاتی ہے، مطلب یہ ہے کہ جڑواں بچوں کی عمر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتی ہے یہاں پر جس عمر کا ذکر کیا جارہا ہے وہ ان کی حیاتیاتی عمر نہ کے جسمانی۔

سوڈمانٹ کا کہنا ہے کہ ان نتائج میں عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والی بیماریوں کو انسانوں میں جینیاتی تغیرات کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں پر مضمرات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، تقریباً انسانوں میں پائی جانے والے تمام عام بیماریوں کا تعلق عمر بڑھنے سے ہے جیسے الزائمر، کینسر، دل کی بیماری، ذیابیطس۔ یہ تمام بیماریاں عمر کے ساتھ ساتھ اپنے پھیلاؤ میں اضافہ کرتی ہیں۔ جبکہ بڑے پیمانے پر عوامی وسائل کو ان امراض کے لیے جینیاتی متغیرات کو وجہ قرار دیا جاتا ہے جو آپ کو ان بیماریوں کا شکار بناتے ہیں۔

Advertisement

تاہم حالیہ تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں یہ بات درست ہے ، درحقیقت، جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے، جینزکا اظہار کم ہوتا جاتا ہے۔ اور اس لیے، شاید  اب اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے جب آپ عمر بڑھنے کے ساتھ ان بیماریوں کی وجوہات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک محقق کا کہنا ہے کہ ہم سب مختلف طریقوں سے بوڑھے ہو رہے ہیں، ’’جبکہ نوجوان افراد‘‘ جین کے اظہار کے لحاظ سے ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں، بوڑھے افراد اور بھی الگ، عمر بڑھنے کے ساتھ جین کا عمل عمر سے وابستہ ہوجاتا ہے اور اس کے اظہار کا طریقہ کار بے ترتیب یا تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

آپ کے جسم کے تمام بافتوں میں، جینیات ایک ہی مقدار کے بارے میں اہمیت رکھتی ہے۔ ایسا نہیں، ایک ٹشو یا دوسرے ٹشو میں زیادہ کردار ادا کرتا ہے تو جو زیادہ استعمال میں آئے گا اس کی عمر زیادہ ہوگی یہی وجہ ہے عمر بڑھنا مختلف ٹشوز کے درمیان بالکل مختلف ہے۔ آپ کے خون، بڑی آنت، شریانوں، غذائی نالی، چربی کے بافتوں میں، عمر آپ کے جین کے اظہار کے نمونوں کو چلانے میں آپ کی جینیات سے کہیں زیادہ مضبوط کردار ادا کرتی ہے۔ یہ پانچ ٹشوز ایسے ہوتے ہیں جو ہماری پوری زندگی میں مسلسل بدلتے رہتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے عمر بڑھنے اور امراض کا تعلق جین سے نہیں بلکہ عمر رسیدگی سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر