Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی بندش کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرنے کا حکم

Now Reading:

بجلی کی بندش کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرنے کا حکم
سینیٹ

بجلی کی بندش کے معاملے پر قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی پاور سیف اللّٰہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس ہوا جس میں وزارت بجلی کے حکام نے کہا کہ فیسکو کے دو گریڈ سٹیشن بند ہیں، سندھ اور بلوچستان میں مکمل بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹریپ کرگئی ہے، پورے ساؤتھ میں پاور کا بلیک آؤٹ ہے۔

این ڈی ڈی سی حکام نے کہا کہ 500کے وی کی این ٹی ڈی سی کی لائن پر ٹریپنگ ہوئی ہے، حیسکو، سیپکو اور کیسکو میں مکمل بریک ڈاؤن ہے۔

کراچی الیکٹرک کی کمیٹی میں عدم حاضری پر کمیٹی شدید برہم

Advertisement

کراچی الیکٹرک کی کمیٹی میں عدم حاضری پر قائمہ کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کے الیکٹرک نے کمیٹی میں گریڈ 17کا افسر بھیج دیا جبکہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کے سی ای او کا سمن جاری کردیا۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کے الیکٹرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، کے الیکٹرک کی کرپشن میں تمام پاور منسٹرز ملوث ہیں، پاور ڈویژن کے الیکٹرک کی کرپشن میں ملوث ہے، کے الیکٹرک کا معائدہ ری نیو کیوں نہیں ہو رہا ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ باجوڑ سے 25لاکھ میں بمبار ملتا ہے پاور ڈویژن کے لیے ایک بمبار ہی حل ہے، سابق سیکرٹری توانائی علی رضا بھٹہ سب سے کرپٹ بیورکریٹ ہے ہماری حکومت میں بھی یہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ علی رضا بھٹہ نے ایک سی ای او ڈیسکو کو اس لیے نکالا کہ اس نے ایک کروڑ روپے رشوت نہیں دی، ملک میں آجکل قانون کا جو مذاق بنا ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

Advertisement

چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں لوگوں کا جینا حرام ہے، اور صورتحال یہ ہے کہ2015  سے بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ نہیں ہورہا، آخر ایسا کونسامافیا ہے کہ یہ معاہدہ نہیں کرنے دے رہا۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے ہماری بے عزتی ہوتی ہے سی ای او کو بتائیں۔

اجلاس میں حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ خاقان عباسی کی زیر صدارت کمیٹی کام کررہی ہے۔

سینٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ خاقان عباسی آسمان سے اتری ہوئی چیز نہیں ہے، خاقان عباسی نے پہلے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا اب پاور سیکٹر کا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں جنکوز میں ایک بھی چیف انجینئر نہیں ہے،  یہ پاور ڈویژن کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا، پاور سیکٹر کی حالت یہ ہے کہ ٹیکنکل لوگ موجود ہی نہیں ہیں، خدا کے واسطے پاور سیکٹر پر رحم کریں۔

دوران اجلاس قائمہ کمیٹی نے گدو 747 پلانٹ کی مرمتی کاموں پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اجلاس میں کمیٹی میں سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری چیئرمین نیپرا، ڈیسکوز کے سی ای اویز اور این ٹی ڈی سی کے حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر