Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے، روس کی تنبیہ

Now Reading:

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے، روس کی تنبیہ
روس اودیسہ پر بمباری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یوکرینی صدر

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینڈیکٹوف نے  سرکاری خبر رساں ایجنسی  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

30 ستمبر کو روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے 18 فیصد  حصے کے الحاق کے باضابطہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ یوکرین کے لیے نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عمل تیز کیا جائے۔

یوکرین کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی مکمل رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا کیوں کہ اس کے لیے اس اتحاد میں شامل تمام 30 ممالک کی رضامندی درکار ہوگی۔

لیگزینڈر وینڈیکٹوف نے کہا کہ یوکرین یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ایک پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے کیوں کہ مغرب یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے نتائج سے بخوبی واقف ہے جب کہ اس طرح کے اقدامات کے خطرناک نتائج سے نیٹو کے تمام ممالک آگاہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر