
شہزاد وسیم
تحریک انصاف کے سفارتی امور کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھی اعظم سواتی کے گھر چھاپہ مارا گیا اور ان کے ساتھ حراست میں جو سلوک کیا گیا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اعظم سواتی کوسینیٹ میں پیش نہیں کیا گیا، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہیے تھے۔
‘آج اجلاس کے شروع ہوتے ہی ختم کر دیا گیا’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج اجلاس کے شروع ہوتے ہی ختم کر دیا گیا، حکومت خود کورم کی نشاندہی کر کے اجلاس سے بھاگ گئی۔
شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ اس وقت آئین و قانون کی پاسداری اور عملدرآمد کون کر رہا ہے، سینیٹرز چاہتے تھے ایوان میں معاملے سے توجہ ہٹائی جائے۔
سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کیلئے دارخوست جمع
سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے دارخوست جمع کرادی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کےلئے دارخوست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پروڈکشن آرڈرز کی دارخوست جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہسینیٹر اعظم سواتی کو 13اکتوبر کی شب ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔
اس موقع پر شہزاد ویسم نے مطالبہ کیا ہے کہ پیر کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے لئے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کئے جائیں۔
سینیٹ اجلاس: اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا احتجاج، شدید نعرے بازی
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس اپوزیشن کے احتجاج اور کورم کی عدم تکمیل کی نظر ہو گیا ۔
ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور اجلاس شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بولنے کے لئے نشستوں پر کھڑے ہوئے تو حکومتی رکن افنان اللہ نے کورم کی نشاندہی کر دی ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان نےشدید نعرے بازی کی اور ارکان کی جانب سے رہا کرو، رہا کرو، اعظم سواتی کو رہا کروکے نعرے لگائے گئے ۔
بعدازاں ایوان میں کورم نہ مکمل نکلا جس پر سینیٹ اجلاس پیر کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا تاہم تحریک انصاف کے ارکان نے اجلاس ختم ہونے کے باوجود چور چور، ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگاتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News