Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹش ایئر ویز نے چین سے براہ راست پروازیں معطل کردیں

Now Reading:

برٹش ایئر ویز نے چین سے براہ راست پروازیں معطل کردیں
برٹش ایئر ویز

برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز نے چین سے آنے اور جانے والی تمام براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عالمی سفر سے کورونا وائرس کے  پھیلنے کے اثرات کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے  اسی بناء  پر  برٹش ایئر ویز نے  چین جانے اور وہاں سے آنے والی تمام براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں ۔

برطانوی ایئر لائن کی ویب سائٹ پر جنوری   اور فروری  کی تاریخوں میں چین کے لئے براہ راست پروازیں  دستیاب نہیں ہیں تاہم ایئر لائن نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ پروازوں کی منسوخی 31 جنوری تک نافذ العمل ہیں ۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فروری  میں پروازیں منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

برطانوی ایئر لائن  نے کہا کہ ہم تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں ، لیکن ہمارے صارفین اور عملے کی حفاظت ہمیشہ ہماری ترجیح  رہی ہے ۔

Advertisement

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو

برٹش ایئر لائن کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک امریکی ایئر لائن نے بھی مسافروں کی کمی کے سبب کچھ پروازیں  منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے دفتر خارجہ نے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے  اپنے شہریوں کو  ہدایت جاری کی ہے کہ چین کے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ چین کے وسطی  شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک 132 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس وباء کے مرکز   ووہان شہر سے سیکڑوں غیر ملکی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم یہ مہلک وائرس اب تک چین  سمیت 16 دیگر ممالک میں  بھی پھیل چکاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر