Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس، آئندہ سماعت پرنادرا حکام سے رپورٹ طلب

Now Reading:

ناظم جوکھیو قتل کیس، آئندہ سماعت پرنادرا حکام سے رپورٹ طلب
ناظم جوکھیو قتل کیس

جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت

ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پرنادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ناظم جوکھیو کے قانونی ورثاء سے متعلق ایس ایچ او میمن گوٹھ اور مختیار کار گڈاپ کی جانب سے عدالت میں رپورٹ میں پیش کی گئی تاہم نادرا کی جانب سے ناظم جوکھیو کے قانونی ورثاء سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر نادرا سے رپورٹ طلب کرلی۔

ناظم جوکھیو کی اہلیہ اور والدہ اور ملزمان کی جانب سے صلح کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں ناظم جوکھیو کے قانونی ورثا کا مؤقف تھا کہ ہمارے درمیان صلح ہوچکی ہے۔

اہلخانہ ناظم جوکھیو نے درخواست میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان کو کیس سے بری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Advertisement

عدالت نے کیس مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام عدم شواہد کی بنا پر نکالا جا چکا ہے۔

دوسری جانب سٹی کورٹ میں کراچی کی کم سن لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت میں ملزم ظہیر اور شبیر سمیت چاروں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس ملزمہ نور بی بی سمیت چھ مفرور ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے اور عدالت کو بتایا کہ مفرور نور بی بی سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر