Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی لوک گلوکاروں نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

Now Reading:

پاکستانی لوک گلوکاروں نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے معروف لوک گلوکاروں میں سے دو، سائیں ظہور اور زرسانگا نے 2022ء کے لیے آغا خان میوزک ایوارڈز (AKMA) جیت لیے ہیں۔ 2018ء میں شروع کیے گئے سہ سالہ آغا خان میوزک ایوارڈز، دنیائے موسیقی میں مسلم معاشروں کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور کارناموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

دیگر ایوارڈ جیتنے والوں میں بھارت سے ذاکر حسین اور اسین خان لانگا، مالی سے افل بوکوم، افغانستان سے داؤد خان سدوزئی، برطانیہ سے سومک دتّہ، انڈونیشیا سے پینی کیندرا رینی، تنزانیہ سے یحییٰ حسین عبداللہ اور ایران سے سید محمد موسوی اور مہور انسٹی ٹیوٹ شامل ہے۔

سائیں ظہور پنجابی اور سرائیکی زبانوں میں اپنی لوک موسیقی کے ساتھ ساتھ ایک منفرد لباس اور رقص کے انداز کے لیے مشہور ہیں۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے حویلی لکھا کے قریب ایک گاؤں سلیمانکی میں پیدا ہونے والے سائیں ظہور نے صوبے بھر کے مزارات پر مقامی ثقافتی تقریبات اور مذہبی تہواروں میں گانا شروع کیا۔ کوک اسٹوڈیو کے آغاز کے ساتھ ہی، انہوں نے بہت جلد شہرت حاصل کی، جب کہ ان کے گانے کے منفرد انداز اور اپنے سجے ہوئے موسیقی کے آلات بجانے نے انہیں پاکستان سے باہر بھی مقبول بنا دیا۔

ان کے مقبول ترین گانوں میں اللہ ہو، نچنا پیندا اے، اک الف، مائے نی میں کنو آکھاں اور دل دا کبہ شامل ہیں۔ سائیں ظہور ناروے، بیلجیم، دبئی، ملائیشیا، چین اور بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ بھارتی فلمی اداکار امیتابھ بچن سائیں ظہور کے بڑے مداحوں میں سے ہیں اور ان سے اس وقت ملاقات کی جب ظہور بھارت کے دورے پر تھے۔ سائیں ظہور کو 2020ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور 2006ء میں بی بی سی میوزک کی جانب سے سال کی بہترین آواز کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی زرسانگا ایک پشتو لوک گلوکارہ ہیں اور انہیں عام طور پر پشتو دھنوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ وہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ بھی ہیں اور ان کے مشہور گانوں میں دا بنگڑی وال پا چولی ما زا، کھٹ می زنزیری دے، راشا ماما زوی دے، زما دا گھرونو اور پانا یارا شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابراعظم کی شمولیت پر اختلافات شدید، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر