Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا شہر تبوک زلزلے سے لرز اٹھا

Now Reading:

سعودی عرب کا شہر تبوک زلزلے سے لرز اٹھا

سعودی عرب کے شہر تبوک میں گزشتہ رات شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تبوک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے نے اشارہ کیا ہے کہ اتوار کو شمالی سعودی عرب کے شہر تبوک میں 3.38 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا کہ 16 اکتوبر 2022 اتوار کی شام 10 بج کر 46 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر 3.38 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کا مرکز تبوک سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں 19.37 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زلزلہ خلیج عقبہ اور شمالی بحیرہ احمر سے آنے والے ٹیکٹونک دباؤ کی وجہ سے آیا تھا جس کی وجہ سے خطے میں موجود کچھ پرانے فالٹس دوبارہ فعال ہو گئے تھے۔

Advertisement

اباالخیل نے خوف ذدہ شہریوں اور مکینوں کو یقین دلایا کہ زلزلہ کی شدت کے لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا ہے اور یہ خطرناک نہیں ہے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد کوئی آفٹر شاکس ریکارڈ نہیں کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر