Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،اسد قیصر

Now Reading:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،اسد قیصر
پارلیمان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے  ملاقات کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مکمل حمایت کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

 ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پرسفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے مسلم برادر ملک پاکستان کی ہر شعبے میں مدد فراہم کرنے کا خواہشمند ہے  اور ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔

Advertisement

پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے، اسد قیصر

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں اسپیکر اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی تھی ،‏ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

‏ ‏اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ سعودی فرمانروا کے پاکستان کیلئے تاثرات  قابل تحسین ہیں، پاکستان سعودی عرب سےاپنے خوشگوارتعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذاکرات سےحل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور آزمودہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر