Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ سراؤں کی دی گئی ملازمتوں کا ڈیٹا نہ ملنے پر شرعی عدالت برہم

Now Reading:

خواجہ سراؤں کی دی گئی ملازمتوں کا ڈیٹا نہ ملنے پر شرعی عدالت برہم

وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نادرا کے وکیل نے آگاہ کیا  ہے کہ ایک ماہ تک جنس کی تبدیلی کی شق 13 ون ختم کر رہے ہیں ،اس شق کے خاتمے کی چیئرمین نادرا نے منظوری دے دی ،ایک ماہ میں بورڈ میٹنگ سے منظوری حاصل کرلی جائیگی۔

قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس قاسم ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت رہنما جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان، جے یو آئی ف کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ، اوریا مقبول جان اور سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے ۔

عدالتی استفسار پر وزارت انسانی حقوق کے وکیل نے بتایا کہ تمام وزارتوں میں بھرتی کیے گئے خواجہ سراؤں کو دی گئی ملازمتوں کا مکمل ڈیٹا نہیں مل سکا ، 39 وزارتوں سے ڈیٹا مانگا گیا تھا تاہم صرف سات وزارتوں نے فراہم کیا ہے ،یاد دہانی کا خظ لکھ دیا ہے اس لیے وقت دیا جائے تاکہ مفصل رپورٹ فراہم کی جاسکے جس پر عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ وزارت انسانی حقوق کے پاس ڈیٹا نہیں ۔

عدالت نے وزارت وزارت انسانی حقوق کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

Advertisement

جے یو آئی ف کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ قانون سے متعلق فیصلے کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈر متاثر ہوں گے اس لیے صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس  جاری کردیں۔

قائم قام چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ وفاق کا قانون ہے اس لیے ابھی صوبوں کی ضرورت نہیں ۔

 سینیٹر مشتاق احمد خان کے وکیل عمران شفیق نے دلائل میں موقف اپنایا جینڈر اور صنف ایک ہی چیز ہے ،قرآن اور سنت میں کوئی فرق نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے چار قانونی سوالات ہیں کہ کیا قرآن اور سنت جنس کی تبدیل کی اجازت دیتے ہیں ، اسلام نے مرد اور عورت کا دائرہ کار الگ الگ واضح کیا ہے ۔ جنس اور صنف کا تعین علامات ہی ہیں یا کوئی اور بھی ہے ،، قانونی اور شرعی طور پر دیکھنا ہو گا ، کیا کوئی خود اپنے جنس کا تعین کر سکتا ہے ۔

عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایکٹ میں ٹرانسجینڈر کا لفظ ہے مگر اس کی کوئی تشریح نہیں کی گئی ، ایکٹ کے تحت کوئی بھی ٹرانسجینڈر کو اختیار ہو گا کہ وہ خود سے اپنے صنف کا فیصلہ کر سکے  ۔

وکیل عمران شفیق کا کہنا تھا کہ قران و سنت میں خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ، اسلام میں انٹر سیکس کا تعین کیا گیا ہے ، اسلام صنف کی واضح علامات کی بیناد پر مرد اور عورت کی کیٹگری رکھتا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے ، عالمی قانون بھی خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

اس دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے دلائل میں کہاکہ پہلی ترمیم میں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ میں  میں جمع کروائی تھی ، میری ترمیم کے بعد دیگر سینیٹر نے بھی  ترامیم جمع کروائیں اب میں نے ایک نیا بل سینیٹ میں پیش کیا ہے ، نیا بل جائزے کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے جس پر عدالت نے مشتاق احمدخان سے کہاکہ آپ اپنے  نئے بل کی کاپی بھی عدالت کو دے دیں ۔

دوران سماعت خواجہ سرا ندیم کشش نے کہاکہ ہمارے لیے بل میں خنصہ یا خواجہ سرا کا لفظ شامل کیا جائے کیونکہ یہ نام سپریم کورٹ نے دیا ۔

اس دوران خواجہ سرا شاہانہ عباس نے موقف اپنایا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ آنے کے بعد سے ہم حج پر نہیں جا سکتے ،میرا پہلے کارڈ مرد کی بیناد پر بنا تھا ،اب میرا آئی ڈی کارڈ پر “ایکس” لکھا ہے جس کے باعث حج پر نہیں جا سکتے ،ایکٹ کے بعد ہم کسی عرب ممالک میں نہیں جا پارہے ، عدالت نے  نادرا حکام کو ریگولیشنز ختم کرنے کی منظوری لینے کی ہدایت کی ہے اور وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کو دی گئی ملازمتوں کا ڈیٹا آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے ۔

وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف مقدمات کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی ۔

رہنما جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد اور خواجہ سرا کمیونٹی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے،یہ قانون مسلط شدہ ہے،اس کے خلاف ہم ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے،اسلامی نظریاتی کونسل نے اس کو خلاف شریعت قرار دیا ہے۔

Advertisement

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ یہ قانون خلاف قرآن و سنت ہے،پارلیمنٹ اور حکومت مزاحمت کر رہی ہے،پارلیمنٹ دستوری راستے سے ہٹ رہی جس پر احتجاج کیا جانا چاہئیے۔

سینیٹر مشتاق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جج کے قتل کی تحقیقات کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر