Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکار، بھارتی موقف پر پی سی بی خاموش

Now Reading:

بھارت کا پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکار، بھارتی موقف پر پی سی بی خاموش
بھارت کا پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکار، بھارتی موقف پر پی سی بی خاموش

بھارت کا پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکار، بھارتی موقف پر پی سی بی خاموش

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے جے شاہ کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ اے سی سی کے بورڈ کی صوابدید پر منحصر ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023: بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کی اب تک کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جب کہ جے شاہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری ہیں، اے سی سی کے نہیں جس کی وجہ سے ان کا بیان غیر متعلق ہے۔

دوسری جانب آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

2016 میں جب پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ کیا تو حکومت پاکستان نے ٹیم کو شرکت کی اجازت دی تھی جب کہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی ان کی شرکت دوبارہ حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

Advertisement

ورلڈ کپ اگلے سال انہیں تاریخوں میں بھارت میں منعقد ہونا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب تمام میچز بھارتی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل 1987، 1996 اور 2011 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ بھی بھارت کے ساتھ دیگر مقامات پر کھیلے گئے تھے۔

ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف بارہ ماہ رہ گئے ہیں اور اس وقت دونوں حکومتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے ساتھ ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے ویزے کے مسائل کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی بند ہے، بھارت صرف انسانی ہمدردی کے تحت دوائیں پاکستان بھیج رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر