Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے امریکا کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے امریکا کا بڑا فیصلہ

امریکہ اپنے تیل کے سٹریٹیجک ذخائر میں سے ایک کروڑ پچاس لاکھ بیرل مارکیٹ میں ریلیز کرنے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے امریکی فیصلے کا اعلان صدر جو بائیڈن آج کریں گے۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ تیل کی ریکارڈ ریلیز کے بعد بھی اگر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں مزید تیل مارکیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

امریکی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم کے سٹریٹیجک ذخائر میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو حالیہ ریلیز کے بعد مکمل ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق صدر بائیڈن اپنی تقریر میں تیل کی ریکارڈ ریلیز کا اعلان کریں گے جس سے واضح ہے کہ روس یا دیگر ممالک کے اقدامات کے باعث اگر عالمی مارکیٹ میں خلل پیدا ہوتا ہے تو امریکی انتظامیہ اہم فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

امریکہ میں تیل کی قیمت پانچ ڈالر فی گیلن تک جانے سے نہ صرف پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑ جائے گی بلکہ صدر بائیڈن کے لیے بھی سنگین سیاسی نتائج ہو سکتے ہیں۔

آئندہ ماہ نومبر میں امریکی ایوان نمائندگان کے وسط مدتی انتخابات کے دوران حکمران ڈیموکریٹ پارٹی کی شکست کا ایک بڑا عنصر بڑھتی ہوئی مہنگائی ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے 5 اکتوبر کو ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران تیل کی یومیہ پیداوار میں 20 لاکھ بیرل کی کمی پر اتفاق کیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اوپیک پلس کے اس فیصلے کو دور اندیشی کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام کی وجہ سے سعودی امریکہ تعلقات پر اثرات مرتب ہوں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ ملتوی کرنے کے دنیا پر منفی اثرات ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ تنقید کہ مملکت بین الاقوامی تنازعات میں فریق بن رہی ہے یا امریکہ کے خلاف سیاسی وجوہات کی بناء پر تیل پیداوار میں کٹوتیوں کی حمایت کر رہی ہے، حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

Advertisement

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھی واضح کیا تھا کہ ’سعودی عرب، روس کا ساتھ نہیں دے رہا، ہم تیل مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر