مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں آج بھی مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے مسئلہ کشمیر پر منقعد کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہر پاکستانی کا دل دھڑکتا ہے پاکستان میں حکومت چاہے کوئی بھی ہو لیکن اسکا مسئلہ کشمیر سے لگاؤ ایک جیسا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں اور کشمیر پر ہم نے منزل حاصل کرنی ہے۔
قمر زمان قائرہ نے بتایا کہ وزیراعظم ہر فورم پر دنیا کو مسئلہ کشمیر سے آغاز کر رہے ہیں اور وزیراعظم کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت کو تکلیف ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان کو اقوام عالم کے ساتھ ملکی سطح پر مسئلہ کشمیر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
