Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کا واقعہ، وفاقی حکومت نے مہلت طلب کرلی

Now Reading:

لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کا واقعہ، وفاقی حکومت نے مہلت طلب کرلی
چیئرمین نادرا منیر افسر کا معاملہ

چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کے واقعے سے متعلق وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے حوالے سے مہلت طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کے واقعے کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ اس سانحہ کے حوالے سے جوڈیشل ٹربیونل 24 ستمبر کو بنا دیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے حوالے سے مہلت طلب کر لی۔

Advertisement

ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ کے شرکاء کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شرکاء پر زائدالمعیاد آنسو گیس استعمال کی گئی،عدالت ذمہ داروں کاتعین کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

اظہر صدیق نے کہا کہ پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، ریاستی اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے نومبر کے پہلے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار
گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر