Advertisement
Advertisement
Advertisement

16 سالہ لڑکی کی موبائل خریدنے کیلئے اپنا خون بیچنےکی کوشش

Now Reading:

16 سالہ لڑکی کی موبائل خریدنے کیلئے اپنا خون بیچنےکی کوشش

اس تیز رفتار دنیا میں اسمارٹ فونز ایک ضرورت بن چکے ہیں اوراس کے بغیر زندگی کا تصور کرنا ناممکن ہے۔

یہ تو حقیقت ہے کہ آج کل موبائل ہر کسی کی ضرورت بن گیا ہے لیکن موبائل لینے کے لیے کوئی اس حد تک بھی جا سکتا ہے کہ اپنا خون ہی فروخت کرنے نکل جائے۔

جی ہاں!  16 سالہ لڑکی نے اپنی جان کی ہی پروا نہیں کی اور اپنا خون بیچنے نکل گئی۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے دیناج پور کا ہے جہاں  16 سالہ لڑکی کو موبائل لینے کا ایسا جنون چڑھا کے اپنا خون بیچنے چلی گئی۔

حکام کے مطابق لڑکی نے 9000 روپے مالیت کا اسمارٹ فون آن لائن آرڈر کیا لیکن  وہ اس کے لیے رقم کا بندوبست نہیں کر سکی۔

Advertisement

موبائل کے پیسے جمع  کرنے کے لیے 16 سالہ لڑکی بلورگھاٹ کے ضلع اسپتال پہنچنی۔

تاہم وہ اپنے گھر میں ٹیوشن پڑھنے جانے کا بول کر گئی۔

 لیکن شکر ہے کہ بلڈ بینک کے حکام لڑکی کو سمجھانے میں کامیاب ہو گئے اور اسے اپنا خون بیچنے سے روک دیا۔

اسپتال کے عملے نے بتایا کہ بچی صبح 10 بجے کے قریب ہمارے پاس آئی لیکن ہمیں لگا کہ یہ خون لینے آئی ہیں کیونکہ یہ ڈسٹرکٹ اسپتال کا بلڈ بینک تھا لیکن جب اس نے ہمیں بتایا کہ وہ ہمیں خون بیچنا چاہتی ہے، تو ہم حیران رہ گئے۔

بلورگھاٹ ڈسٹرکٹ اسپتال کے بلڈ بینک سے تعلق رکھنے والے کنک کمار داس نے بتایا کہ جب اس بچی سے خون بیچنے کی وجہ پوچھی گئی تو لڑکی نے بتایا کہ اس کا اسمارٹ فون جلد ہی ڈیلیور ہونے والا ہے اس لیے مجھے پیسے جمع کرنا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلڈ بینک حکام نے چائلڈ لائن انڈیا کو بھی اس واقع کی اطلاع دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کرنے سے پہلے ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) کی مدد سے کونسلنگ بھی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر