
سونف کا پاؤڈر سوتے وقت نیم گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا اور بہت سی پریشانیاں بھی دور ہوجائیں گی۔
آئیے جانتے ہیں کہ سونف کا پاؤڈر رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے کے کیا فوائد ہیں؟
سونف کا پاؤڈرکیسے کھائیں؟
خون کی صفائی:
رات کو سوتے وقت نیم گرم پانی سے سونف کا پاؤڈر لے لیں اس کی پولیفینول اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے خون کی صفائی بھی ہوگی اور یہ ہر قسم کے وائرس اور بیکٹیریا سے بھی لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جلدی مسائل کا حل:
اگر آپ جلدی مسائل کا شکار ہیں تو آپ سونف کا پاؤڈر رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔
سونف کا پاؤڈر کی تاثیر ٹھنڈی ہے اس لئے یہ جسم میں پہنچ کر معدے میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور تبخیر معدہ کی وجہ سے جو جلدی بیماریاں ہوتی ہیں ان کو ٹھیک کردیتا ہے۔
یہ پاوڈر ہاضمے کا عمل بھی تیز کرتا ہے اور جلد کو بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے:
اگر آپ کو بھی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو سونف کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی میں ملا کر رات کو پی سکتے ہیں۔
سونف کے پاؤڈر میں موجود پوٹاشیم آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور دل کی دھڑکن کو بھی نارمل رکھتا ہے۔
بھوک کو کنٹرول کریں:
اگر آپ بھوک کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو سونف کا پاؤڈر فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ سونف میں فائبر زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، اس لیے آپ نیم گرم پانی میں سونف کا پاؤڈر لے سکتے ہیں۔
یہ آپ کی بھوک کو کنٹرول کرے گا اور آپ زیادہ کھانے سے بچیں گے۔
وزن کم کرے:
سونف میں موجود فائبر پیٹ بھرے رہنے کا احساس پیدا کرتا ہے ۔اس لیے اگر آپ اس کا پاؤڈر استعمال کریں گے تو آپ کو جلد بھوک نہیں لگے گی۔ اگر آپ اسمارٹ بننا چاہتے ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سونف کا پاؤڈر آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ سونف کا پاؤڈر کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سونف کے بیجوں کا پاؤڈر کیسے کھائیں:
سونف کا پاؤڈر صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ سونف کا پاؤڈر آپ رات کے وقت کھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایک گلاس نیم گرم پانی لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ سونف کا پاؤڈر ڈال کر پی لیں۔ چاہیں تو پہلے سونف کا پاؤڈر منہ میں ڈالیں، اوپر سے نیم پانی پی لیں۔ اس سے بھی بہت سے فائدے ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News