Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاؤسنگ اسکیم کم آمدنی والوں کو اپنا گھر دے گی

Now Reading:

ہاؤسنگ اسکیم کم آمدنی والوں کو اپنا گھر دے گی
usman

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کاخواب پورا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ہاؤسنگ سیکٹرکی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

 عثمان بزدار  نے کہا کہ ہا ؤسنگ سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور آبادی میں اضافے کے ساتھ نئے شہر بسانے کی ضرورت بڑھی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں جبکہ ہاؤسنگ سیکٹر میں نجی شعبہ کی شمولیت کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے –

صوبائی وزراء میاں محمودالرشید،ہاشم جواں بخت، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، ڈی جی ایل ڈی اے، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں آٹے و گندم کی قیمتوں اور ڈیمانڈ و سپلائی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  گندم کا سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فلور مل کو گندم کا کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ خلاف ورزی پر فلور ملوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے، عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے جبکہ جس ضلع سے شکایت ملی، میں ایکشن لوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر