پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر معاذ صفدر اور انکی اہلیہ صبا معاذ کا نیا گانا ہمنواں عشق مجھے ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس گانے کو معاذ صفدر کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاذ صفدر نوجوان نسل کو اس بات کی ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ وہ اس کی سالگرہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

اس ویڈیو کو اب تک 40 ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا ہے جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔
اس سے قبل معاذ نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا تھا جس میں نادر علی نے معاذ صفدر سے مزاحیہ انداز میں پوچھا تھا کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اتنا کماتا ہوں کہ ہر ماہ دو نئی آلٹو کاریں خرید سکتا ہوں۔
اس مختصر کلپ کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ یوٹیوبرز اور ٹکٹوکر ان دنوں ڈاکٹروں اور انجینئروں سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
