Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کپتان شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ سے خوفزدہ، بھرپور پریکٹس شروع کردی

Now Reading:

بھارتی کپتان شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ سے خوفزدہ، بھرپور پریکٹس شروع کردی
بھارتی کپتان شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ سے خوفزدہ، بھرپور پریکٹس شروع کردی

بھارتی کپتان شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ سے خوفزدہ، بھرپور پریکٹس شروع کردی

بھارتی کپتان روہت شرما نے شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ سے خوفزدہ ہوکر بھرپور پریکٹس شروع کردی ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ سے نمٹنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حمکت عملی تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے افغان بلے باز کو اسپتال پہنچادیا

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انِ سوئنگ بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹ پریکٹس میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے خلاف جم کر پریکٹس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شاہین آفریدی نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے تھے۔

شاہین آفریدی نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما کو اپنی انِ سوئنگ سے آؤٹ کیا تھا جس کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا انجری سے صحت یابی کا سفر کیسا رہا؟

اس میچ میں شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 سرکردہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا جو کہ بھارت کی سب سے بڑی ہار تھی اور بھارتی ٹیم اگلے راؤنڈ تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہورہا ہے جس میں پاک بھارت مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر