Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھوٹکی؛ تیز رفتار ایکسپریس بس الٹ گئی، 10 سے زائد افراد زخمی

Now Reading:

گھوٹکی؛ تیز رفتار ایکسپریس بس الٹ گئی، 10 سے زائد افراد زخمی
اوکاڑہ

کراچی؛ سوزوکی اور بس میں تصادم، 11 افراد ذخمی

گھوٹکی میں تیز رفتار ایکسپریس بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گھوٹکی میں ڈہرکی بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ایکسپریس بس الٹ گئی جس کے باعث 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بس سکھر سے رحیمیار خان جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Advertisement

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر