
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ موٹاپے کے شکار فراد بھوک برداشت نہیں کرسکتے اسی طرح تناؤ کی صورت میں بھی انسان بہت زیادہ کھانے لگتا ہے، اسی حوالے سے ایک تحقیق کی گئی تاکہ یہ جان سکیں کہ بھوک پر کون سے عوامل اثرنداز ہوتے ہیں موٹاپا یہ تناؤ۔
حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق میں دماغ میں موجود تمام نیٹ ورکس میں دماغی سرگرمی کی پیمائش کرنے کے لیے فنکشنل میگنیٹک ریزوننس امیجنگ کا استعمال کیا گیا اور جون ہاپکنز میڈیسن کے محققین نے تجربات کی ایک سیریز میں تجزیہ کیا کہ کس طرح تناؤ موٹے اور دبلے پتلے بالغوں میں بھوک بڑھا سکتا ہے۔ محققین نے پایا کہ تناؤ کھانے کے بارے میں دماغ کے ردعمل کو متاثر کرتا ہے۔اور یہ کہ دبلے پتلے اور موٹے دونوں بالغ افراد انعام اور علمی کنٹرول سے وابستہ دماغ کے علاقوں میں کھانے کے اشارے پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے محققین نے 29 بالغوں (16 خواتین اور 13 مرد) کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جن میں سے 17 موٹے جبکہ 12 دبلے پتلے تھے۔ تمام شرکاء نے مشترکہ سماجی اور جسمانی تناؤ کے ٹیسٹ کے بعد دو ایف ایم آر آئی اسکین مکمل کیے۔
دونوں اسکینوں کے دوران شرکاء کو فوڈ ورڈ ری ایکٹیویٹی ٹیسٹ دیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں یہ دیکھنا شامل تھا کہ لوگوں کے دماغ کھانے کے الفاظ پر کیسے رد عمل ظاہر کرتے ہیں، جیسے چاک بورڈ پر لکھے مینو آئٹمز۔
دماغ میں بھوک کے ردعمل کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے، محققین نے شرکاء سے یہ تصور کرنے کو کہا کہ کھانا کیسا لگتا ہے، اس کی مہک کیسی ہے اور یہ کتنا ذائقہ دار ہے، اور اس وقت اسے کھانے میں کیسا محسوس ہورہا ہے۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ ہر کھانے کو کتنا پسند کرتے ہیں، اور اگر انہیں لگتا ہے کہ انہیں وہ کھانا نہیں کھانا چاہیے، تو اس کے لیے وہ کس طرح فیصلہ سازی کرتے ہیں۔
لیڈ ریسرچرپی ایچ ڈی سوسن کارنیل جو کہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں نفسیات اور رویے کے علوم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے۔
’’تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ موٹے اور دبلے پتلے بالغوں کے دماغی ردعمل میں کچھ فرق ہوتا ہے، موٹے بالغ افراد کھانے کے الفاظ، خاص طور پر زیادہ کیلوری والے کھانے جیسے کہ گرلڈ پنیر کے لیے علمی کنٹرول والے علاقوں کو کم فعال کرتے ہیں،‘‘
مطالعہ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ تناؤ کھانے کے بارے میں دماغی ردعمل کو متاثر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، موٹے افراد نے ذہنی تناؤ کے ٹیسٹ کے بعد دماغی انعام کے حصے کی زیادہ سرگرمی دکھائی۔ ’’ہمیں دونوں گروپوں میں تجربہ کار ذہنی تناؤ اور دماغی ردعمل کے درمیان روابط کے ثبوت بھی ملے۔ مثال کے طور پر، دبلے پتلے افراد جنہوں نے ٹیسٹ کے بعد زیادہ تناؤ کی اطلاع دی، ان میں ڈورسولیٹرل پریفرنٹل کورٹیکس کی کم سرگرمی دکھائی دی، جو علمی کنٹرول کے لیے ایک اہم دماغی علاقہ ہے،‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News