Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد کے دماغوں کو اسکین کیا گیا تھا جن کو اپنے کام کے لیے زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہوتی ہے، تحقیق میں دریافت ہوا کہ اس کے نتیجے میں ایک ممکنہ زہریلا کیمیکل glutamate جمع ہونے لگتا ہے۔

 یہ کیمیکل ہمارے اعصابی خلیات سگنلز بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کی سطح بڑھنے سے دماغ کے اس حصے کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو منصوبہ سازی اور فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اعصابی خلیات غذائی اجزا کو ٹکڑے کر کے توانائی کو خارج کرتے ہیں مگر اس عمل کے دوران مختلف مالیکیولز Glutamate کی سطح بڑھنے لگتی ہے۔

اس تحقیق کے لیے 40 افراد کو شامل کر کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، دونوں گروپس میں شامل افراد دفاتر میں کمپیوٹر کے سامنے ساڑھے 6 گھنٹے گزارتے تھے۔

Advertisement

البتہ تحقیق کے لیے ایک گروپ کو یادداشت اور توجہ والے مشکل ٹاسک کرنے کا کہا گیا جبکہ دوسرے کو آسان کام دیے گئے، محققین نے magnetic resonance spectroscopy سے ان افراد کے دماغی اسکین کیے اور مالیکیولز کی سطح کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ تھکاوٹ کا باعث بننے والے عناصر مشکل ٹاسک کرنے والے گروپ میں زیادہ عام تھے، اس تجربے کے بعد محققین نے دونوں گروپس کو فیصلہ سازی کے ٹیسٹ کا حصہ بنایا۔

محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ مشکل ٹاسک کرنے والے گروپ نے فیصلہ کرنے میں کم وقت لیا یا یوں کہہ لیں کہ جلدبازی کا مظاہرہ کیا، نتائج سے دفتری دن کے اسٹرکچر پر سوالات سامنے آتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق زیادہ دماغی محنت کے نتیجے میں دن کے اختتام پر لوگوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس مسئلے سے بچانے کے لیے انہیں کچھ وقت کے لیے آرام کا موقع دینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن کے اختتام پر کوئی مشکل  یا اہم فیصلہ کرنے والے ہیں تو بہتر ہے کہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد کو دن بھر بیٹھنے کے باوجود تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے اور بہتر ہے کہ وہ شام میں مشکل کام یا فیصلے کرنے کی بجائے نیند کو ترجیح دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر