Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی وی میں کی جانے والی وہ غلطیاں جو ملازمت کا حصول مشکل بناتی ہیں

Now Reading:

سی وی میں کی جانے والی وہ غلطیاں جو ملازمت کا حصول مشکل بناتی ہیں

 آج ہم آپکو سی وی میں کی جانے والی وہ غلطیاں بتائیں گے جو ملازمت کا حصول مشکل بناتی ہیں۔

موجودہ دور میں ملازمت کا حصول انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اچھی سی وی کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔

بیشتر افراد سی وی تیار کرتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں جس کے باعث ملازمت کا حصول ناممکن ہوجاتا ہے۔

اکثر افراد اسپیلنگ اور گرامر کی اہمیت کو نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ جو ملازمت وہ کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے گرامر کی ضرورت نہیں۔

کسی بھی ملازمت کے لیے تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنے اور لوگوں سے بات چیت کرنے کے انداز جیسی 2 صلاحیتیں بہت اہم ہوتی ہیں اور زبان و بیان کا خیال رکھنے سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔

Advertisement

اس سے کمپنی کے عہدیداران کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے کام پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں اور واضح انداز سے دوسروں سے زبانی یا ای میلز کے ذریعے بات کرسکتے ہیں۔

اپنی سی وی میں ماضی یا passive language کا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح فاعل یا سبجیکٹ کی جگہ مفعول یا object لے لیتا ہے جو الجھن کا باعث بنتا ہے۔

درحقیقت اس طرح کی سی وی میں عموماً بہت زیادہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور جملوں میں ربط نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ ہارورڈ کے ماہرین کی جانب سے active voice کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سی وی کے اوپر آپ کا نام، رہائشی پتہ، ذاتی ای میل اور فون نمبر جیسی تفصیلات ہونی چاہیے جبکہ سی وی میں تصویر لگانے یا ریفرنس کی فہرست شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

رنگین کی بجائے واضح ہیڈنگز اور اسپیس والی سی وی زیادہ نمایاں ہوتی ہے جبکہ باکسز یا لائن بارڈرز کا بہت زیادہ استعمال توجہ بھٹکانے کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

یہ بات یاد رکھیں کہ سی وی کو پڑھنا آسان ہو اور خالی جگہ یا وائٹ اسپیس میں توازن ہو۔

اگر تو آپ کسی ایگزیکٹیو پوزیشن کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو طویل سی وی ٹھیک ہے، اس سے ہٹ کر سی وی کو ایک صفحے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر