Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں نے مقامی نشریاتی اداروں کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا

Now Reading:

پاکستانیوں نے مقامی نشریاتی اداروں کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا

مصباح الدین قادری، جو کرکٹ میچوں کی نشریات کے فری لانس ڈائریکٹر ہیں، نے غیر ملکی کمپنیوں کے فراہم کردہ سلوشنز (سافٹ ویئر) پر انحصار کم کرکے مقامی نشریاتی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر تیار کرنے کا خیال پیش کیا۔

پاکستان میں ایسے سستے مقامی سلوشنز )خدمات، سافٹ ویئر( کی کمی ہے۔ جبکہ اس شعبے میں بڑی حد تک ہندوستانی کمپنیوں کا غلبہ ہے جو اپنی خدمات کے عوض بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔

میں نے مختلف ہندوستانی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو نشریاتی کمپنیوں کے لیے سافٹ ویئر کا بندوبست کرتے دیکھا، جب کہ اس شعبے میں ایک بھی مقامی کمپنی نہیں تھی۔ یہ کمپنیاں میچ کے مختلف اعدادوشمار دکھانے کے لیے مختلف سافٹ ویئر فراہم کرتی ہیں جیسے کہ کھلاڑیوں کے اعدادوشمار، رن ریٹ، چوکے چھکوں کا حساب اور اسی نوع کے دوسرے سافٹ ویئر۔

GoProAlpha کے بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر مصباح الدین قادری نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر طاہر شیخ کے ساتھ مل کر انتھک محنت کی تاکہ ایک سستا مقامی سلوشن )سافٹ ویئر( تیار کیا جائے، جس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے ۔

تقریباً دو سال تک بھرپور طریقے سے کام کرنے کے بعد، ہم نے سافٹ ویئر تیار کیا اور اسے پی ٹی وی پر حال ہی میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی لائیو نشریات میں آزمایا بھی گیا۔ اس ایونٹ کے لیے پروڈکشن کمپنی نے پہلے ہی کسی دوسری کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا تھا لیکن ہم نے پھر بھی بڑی کامیابی کے ساتھ سافٹ ویئر لگایا،‘‘ قادری نے کہا۔

Advertisement

گوپروالفا اسکورر پہلا ایسا سافٹ ویئر ہے جو پاکستانی شہریوں کی تخلیق اور ان کی ملکیت ہے۔ اس سافٹ ویئر کی کامیابی کمپنیوں کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے سلوشن )سافٹ ویئر( تیار کرنے کی ترغیب دینے کی راہ ہموار کرے گی، جس سے بالآخر ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

جدید دور کے کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں اس طرح کے سافٹ ویئر کی بہت زیادہ مانگ ہے جہاں ناظرین کو انفرادی کھلاڑیوں، میچ میں ٹیم کی کارکردگی اور سابقہ ریکارڈ کے ساتھ ساتھ دیگر گرافیکل پریزنٹیشنز کے حوالے سے تمام حقیقی اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ سامعین کی توجہ اپنی گرفت میں لے سکیں۔قادری نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سہولت فراہم کی جائے تو یہ سافٹ ویئر پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے علاوہ ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

گوپروالفا کے ڈائریکٹر آف ڈویلپمنٹ طاہر شیخ نے کہا کہ مقامی براڈکاسٹر نشریات کے مکمل مالک ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ مختلف سافٹ ویئرز کے ذریعے مختلف غیر ملکی کمپنیاں اس عمل میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پروڈکشن کمپنیاں ملک میں منعقد ہونے والے مقامی اور بین الاقوامی میچوں کے لیے سافٹ ویئر فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پورا عمل پیچیدہ ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار کرنے کی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔”

ہمیں نشریاتی مقاصد کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم کرنے کی خاطر کم انسانی مداخلت کی ضرورت ہے۔ گوپروالفا اسکورر بس یہی کرے گا۔ یہاں تک کہ ابتدائی مراحل میں، اس نے تمام مطلوبہ گرافیکل اور شماریاتی پیش کش کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق پیش کیا،‘‘ شیخ نے کہا۔

Advertisement

ان کے مطابق، کمپنی سافٹ ویئر کی کارکردگی کو مزید بڑھانے پر کام کر رہی ہے تاکہ سامعین کے لیے دلکش نظارے بہتر انداز میں پیش کیے جاسکیں۔

ہم نے اپنے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان جونیئر لیگ 2022 کے لیے پلیئر ڈرافٹنگ کی ہے۔ میڈ ان پاکستان پروڈکٹ ہمارا حتمی مقصد ہے، جبکہ ہم ہاکی اور بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی ترقی پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ٹیم نے ٹیکنالوجی میں آٹومیشن پر بھی توجہ مرکوز کی، جیسا کہ اسکورر ہر کام کے لیے مختلف سافٹ ویئر کی ضرورت کے بغیر اعداد و شمار اور گرافیکل پریزنٹیشن کو حقیقی وقت میں شمار کرتا ہے اور دکھاتا ہے۔

شیخ نے کہا کہ گوپروالفا اسکورر براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کی لاگت میں تقریباً 200 فیصد کمی کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جب براڈکاسٹر غیر ملکی کمپنیوں کے سلوشن )سافٹ ویئر (کا استعمال کرے گا تو وہ اپنی تکنیکی ٹیموں کی رہائش، حفاظتی اقدامات اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی لاگت بھی برداشت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ٹیم تک رسائی آسان ہو گی اور وہ سافٹ ویئر میں پیدا ہونے والی خرابی اور مسائل کو حل کرنے کے لیے موقع پر آموجود ہوگی۔

کمپنی کی ٹیم نے امید ظاہر کی کہ مختلف پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ ان کے مذاکرات جلد ہی نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور پھر وہ مقامی اور عالمی سطح پر بڑے معاہدے حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اس پروجیکٹ کو ظاہر کیے بغیر، ہم پاکستان میں ایک بین الاقوامی کرکٹ میچ نشر کرنے کے لیے اگلے مہینے میں ایک معاہدہ ہوجانے کی توقع کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بات چیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اس سال کے آخر تک بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹس کی نشریات میں ہمارے سافٹ ویئر کا استعمال ہوسکتا ہے۔ سب کے لیے حیرت کی بات ہوگی کہ فرحین سلطانہ گوپروالفا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جبکہ عائشہ اور عذرا شراکت دار ہیں۔

مصباح الدین قادری ایک پیشہ ور براڈکاسٹر اور ٹرینر ہیں۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مختلف آپریشنل اور انتظامی عہدوں پر مختلف سیٹلائٹ چینلز سے وابستہ رہے ہیں۔ گوپروالفا کے ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر طاہر شیخ ڈیسک ٹاپ ایپس سے لے کر ویب ایپس، اور پھر اینڈرائیڈ ایپس تک کئی پروجیکٹس پر کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر