Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے پہلا طالب علم واپس کراچی پہنچ گیا

Now Reading:

چین سے پہلا طالب علم واپس کراچی پہنچ گیا
چین

چین کے شہر وہان سے بچ کر ایک طالب علم ارسلان کراچی پہنچ گیا۔

فصیلات کے مطابق چین کے شہر وہان سے بچ کر کراچی پہنچنے والے طالب علم ارسلان نے بول سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مدد کی  درخواست کردی۔

ارسلان نے کہا کہ اس وقت وہان شہر کی بہت خراب حالت ہے، 500 سے زائد پاکستانی طلبہ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

ارسلان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا جنوری کے شروع سے ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی جس پر لوگوں نے کوئی بھی احتیاطی تدابیر اختیارنہیں کی۔ ارسلان ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کے ساتھ رابطے میں ہے، انہوں نے بتایا کہ ووہان میں محصورپاکستانی طلبا میں ایک اورپاکستانی طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدچین میں مہلک وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ارسلان امین نے مزید بتایا کہ شنگھائی شہر میں وہ 22 جنوری کو چھٹیاں گزارنے پہنچے، اسی دوران ووہان میں کورونا وائرس پھیل گیا اور ووہان آنے جانے کے راستے بھی بند کردیے گئے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سندھ کے 2 اور لاہور کا بھی ایک طالبعلم تھا، اس دوران انہیں شنگھائی میں کوئی بھی ہوسٹل نہ مل سکا کیونکہ وہ جہاں بھی بتاتے کہ وہ ووہان سے آئے ہیں کوئی ان سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا۔ اسی حالت میں ائیرپورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے انہیں روانگی سے روک دیا اور طبی معائنہ کروانے کی شرط رکھ دی۔

ارسلان کا کہناہے کہ وہ اور ان کے ساتھ موجودتین پاکستانی طالبعلموں نے اپنا طبی معانہ کروایا جس کےبعد انہیں پاکستان روانگی کی اجازت دے دی گئی اور وہ براستہ دبئی 28 جنوری کی رات کو کراچی پہنچ گئے۔

طالب علم ارسلان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس بہت جلدی لوگوں میں پھیل رہا ہے، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہاں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی

اس سے متاثرہ افراد میں آغاز میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، عموماً سردرد اور بعض اوقات بخار شروع ہو جاتا ہے۔

Advertisement

اس مہلک وائرس کی ایک ست دوسرے فرد میں منتقلی کے کئی راستے ہیں جن میں کھانسی، چھینک، ہاتھ ملانا شامل ہیں۔

اگر متاثرہ شخص نے کسی چیز کو چھوا ہو اور اسے دوسرا فرد چھو کر اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو لگائے تو اس صورت میں وہ بھی وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

چین سےپھیلنے والا مہلک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔ چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد کروناوائرس پھیلنےسے مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر